ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ، طلبہ کا کشمیر کے حق میں جذبہ بلند

مظفر آباد (رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا اور کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ہر حال میں حاصل کر کے رہیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔طلبہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔