کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب رہے گا جبکہ آسمان پر بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔