لاہور(رم نیوز) لاہور میں بارش کی وجہ سے اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔لاہور میں لگاتار آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، شہر میں اوسطاً 136 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر جبکہ اقبال ٹاؤن اور پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ہوئی۔بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نکاسی آب میں مصروف رہے، جبکہ بجلی کی بار بار بندش کے باعث نکاسی کے عمل میں مشکلات پیش آئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نکاسی آب کی صورتحال کی خود نگرانی کی اور ہدایت دی کہ علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن سے پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے وارڈنز اور افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم بھی دیا۔
لاہور میں بارش اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب
