ٹیکساس کے سیلاب کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں سیلاب کی وارننگ جاری

واشنگٹن(رم نیوز) ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد اب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔امریکی محکمہ موسمیات نے واشنگٹن ڈی سی اور آس پاس کے علاقوں میں آج شام تک طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیکساس میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 80 افراد ہلاک اور 41 لاپتہ ہیں، متعدد علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ سڑکیں اور مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں۔سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے الرٹ جاری ہے۔