سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی مقدمات کے ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں لاہور ہائی کورٹ میں رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ "شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں"، اور فواد چوہدری کی رات بارہ بجے تک ٹرائل جاری رہنے کی شکایت پر بھی ریمارکس دیے۔

اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کو میرٹ پر نہیں سنا بلکہ ناقابل سماعت قرار دیا، جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔عدالت نے مقدمات کے یکجا کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیے اور کہا کہ مقدمات کی سماعت وہیں مکمل ہو گی۔