اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے 11 سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں مون سون بارشیں، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
