تہران(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ جوہری مذاکرات میں سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر کے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دے۔فرانسیسی اخبار لی موندے کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کچھ ثالث ممالک کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم مذاکرات کی نوعیت ایران کی بیان کردہ شرائط پر منحصر ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم حالیہ پارلیمانی قرارداد کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطل ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نطنز، فردو اور اصفہان میں ایرانی یورینیم افزودگی مراکز پر بمباری کے بعد ان تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئی ہیں، جبکہ ایران کے پاس موجود 9 ٹن افزودہ یورینیم میں سے 400 کلوگرام 60 فیصد سطح تک افزودہ ہو چکا ہے۔