شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(رم نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عدالت میں سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی، جہاں شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت نے اس کیس میں پہلے ہی متعدد ملزمان کو بری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو پیغام کی ہدایت پر توڑ پھوڑ کی۔یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج ہے اور عدالت نے درخواست پر غور کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔