کرم (رم میوز)ضلع کرم کے علاقے گندال میں مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔