فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی وزارتوں میں ماہرین کی شمولیت کی ہدایت

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ فرسودہ نظام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسے جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کیے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہر شعبے میں ماہرین اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزارت بجلی میں اصلاحات پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور قومی خزانے کو اربوں کی بچت باقی وزارتوں کے لیے ایک مثال ہیں۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں میں جدید گورننس ماڈل اپنانے، باصلاحیت افرادی قوت کی بھرتی اور اصلاحاتی تجاویز کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی ہے۔