جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن(رم نیوز)انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے کرون نائر کا کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے نان وکٹ کیپر کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔روٹ نے 266 اننگز میں 211 کیچز لے کر سابق بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کے 301 اننگز میں 210 کیچز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔