اسلام آباد(رم نیوز)موٹروے ایم 2 پر تیز رفتار بس الٹنے کے باعث افسوسناک حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ چکری کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر آج صبح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بھی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔