داژو(رم نیوز)چین کے شہر داژو میں ہونے والے انڈر-18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے واضح شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
جاپانی کھلاڑی یوما فجیوارا نے 22ویں اور 38ویں منٹ میں دو گول کیے جبکہ تتسوکی یسوئی نے 49ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے پاکستان کی جیت کی امیدیں ختم کر دیں۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ کے فائنل تک ناقابل شکست رہی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے ہانگ کانگ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور چین کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرایا تھا۔