ایف سی کا نیا روپ: "فیڈرل کانسٹیبلری" کے نام سے ملک گیر فورس بنے گی

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو نئی شناخت دینے اور اس کا دائرہ اختیار ملک بھر تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی فورس کا نام "فیڈرل کانسٹیبلری" رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے فورس کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کارروائی کا قانونی اختیار دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملک گیر بھرتی اور دفاتر کے قیام کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔