اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے خارج کر دیا۔
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کو نکالا گیا ان میں ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی، عثمان علی، مبارک زیب خان اور الیاس چوہدری شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اراکین نے پارٹی ہدایت کے برخلاف حکومتی بل کی حمایت کی، جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔پی ٹی آئی نے ان ارکان کے خلاف کارروائی کا اعلان پہلے ہی کر رکھا تھا، جو اب عملی طور پر مکمل کر لی گئی ہے۔