لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش

لاہور(رم نیوز)لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے گرمی اور حبس کازور ختم ہوگیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بادل خوب برسے۔ ڈیفنس، غازی روڈ، فیروز پور روڈ، والٹن اور اطراف میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔


دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور کئی گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نکاسی آب کا مطالبہ کیا ہے۔