کینٹکی (رم نیوز)امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا آغاز بلیو گراس ایئرپورٹ کے قریب ہوا، جہاں سے حملہ آور فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے 27 کلومیٹر دور ایک چرچ میں اسے گھیر لیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔ چرچ میں فائرنگ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیاگیا