پیوٹن باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے ہیں: ٹرمپ کا روسی صدر پر تنقید

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن اچھی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کی باتوں کے برعکس عملی طور پر روسی فوج یوکرین پر بمباری کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے پیوٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیوٹن واقعی سب کو حیران کر دیتے ہیں، وہ اچھی باتیں کرتے ہیں اور پھر شام کو یوکرین پر بمباری شروع کر دیتے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعہ کے روز روس پر مزید سختی کرنے کے حوالے سے تفصیل سے بات کریں گے۔اس دوران، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس ہفتے کے آغاز میں یہ اعلان کیا تھا کہ یوکرین نئے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز اور میزائلوں کے حصول کے قریب ہے، جن سے روسی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے گا۔

ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق یہ ہتھیار نیٹو کے ذریعے امریکا کو جزوی طور پر ادا کیے جائیں گے۔مزید برآں، ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر بھی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو ماہ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات کے بارے میں پُرامید ہیں اور ایک ہفتے میں اس پر مثبت پیش رفت دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔