شدید بارشوں کا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(رم نیوز)پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش ہوئی، جبکہ قصور، پاکپتن، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ بصیر پور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے 15 تا 17 جولائی کے دوران شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 111 افراد جاں بحق اور 212 زخمی ہوئے، جن میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ مکان گرنے کے واقعات بنے۔ مجموعی طور پر 463 مکانات اور 9 پل متاثر ہوئے۔