ایف بی آر اختیارات پر حکومت اور بزنس کمیونٹی میں آج اہم مذاکرات

اسلام آباد(رم نیوز)ایف بی آر کو حاصل اضافی اختیارات (37A اور 37B) کے خلاف تاجر برادری اور حکومت کے درمیان آج سہ پہر تین بجے وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر کریں گے۔

کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان سمیت ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کراچی چیمبر کے صدر نے اختیارات کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا صرف ایک نکتہ ہے۔