عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 9 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(رم نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چھ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 9 ستمبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، تاہم عمران خان کی عدم حاضری کے باعث آج بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، جبکہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی نہ سنایا جا سکا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو پیش ہونے یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔عمران خان پر احتجاج، توڑ پھوڑ اور اقدام قتل کے پانچ مقدمات درج ہیں، جبکہ ان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے پر بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔