اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں 12 نکات پر مشتمل ایجنڈے کے تحت متعدد ترمیمی بلز اور کمیٹی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں حوالگی، شہریت، سی ڈی اے اور فوجداری قوانین میں ترامیم کے بلز پر رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ اسلام آباد میں پانی کی قلت پر بھی بحث ہوگی۔ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل کی رپورٹ پیش کریں گی۔صدر مملکت کے خطاب پر بحث کے علاوہ بلوچستان میں پولیو کے کیسز اور فیکٹریوں کی بندش سے متعلق نوٹسز بھی ایوان میں پیش ہوں گے۔