سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح حاصل کی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 137,684 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔گزشتہ روز انڈیکس میں 2202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 136,502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے مارکیٹ کی مسلسل مضبوطی ظاہر ہوتی ہے۔