بیجنگ(رم نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کے موقع پر انہوں نے دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے مشترکہ ملاقات بھی کی۔
چینی صدر نے اجلاس میں شریک تمام وفود کا خیرمقدم کیا اور ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار بیجنگ ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال چینی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی نے کیا۔
اسحاق ڈار تیانجن میں وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس سی او میں پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں