عمر ایوب کی اثاثوں سے متعلق کیس خارج کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے اثاثہ جات کیس واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس مقررہ مدت کے بعد بھیجا، اس لیے کارروائی قواعد کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد نے وکیل کو بتایا کہ پہلا نوٹس مقررہ وقت کے اندر بھیجا گیا تھا اور عمر ایوب کو منصفانہ سماعت کا موقع بھی دیا گیا۔کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔