یوٹیوب نے 10 سال پرانا ’ٹرینڈنگ‘ فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا(رم نیوز)ویڈیو شیئرنگ کے مقبول پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنا 10 سال پرانا ’ٹرینڈنگ‘ سیکشن بند کرنے اور اس کی جگہ جدید ’یوٹیوب چارٹس‘ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ’ٹرینڈنگ‘ پیج ہٹا دیا جائے گا اور صارفین اب میوزک، پوڈکاسٹ، اور مووی ٹریلرز جیسی کیٹیگریز میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز ’یوٹیوب چارٹس‘ پر دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ 2015 میں ’ٹرینڈنگ‘ فیچر شروع کیا گیا تھا جب وائرل ویڈیوز کی تعداد کم اور آسانی سے سمجھ میں آتی تھی، مگر اب مختلف کمیونٹیز کی وجہ سے متعدد مائیکرو ٹرینڈز سامنے آئے ہیں، اس لیے اس فیچر کو جدید انداز میں پیش کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ’یوٹیوب چارٹس‘ میں مزید کیٹیگریز شامل کی جائیں گی اور گیمنگ کے شائقین کے لیے ’گیمنگ ایکسپلور‘ پیج پر بھی ٹرینڈنگ ویڈیوز دستیاب رہیں گی۔