لاہور میں بارش سے چھتیں گرنے کے واقعات، 8 افراد جاں بحق

لاہور(رم نیوز)موسلادھار بارش کے باعث لاہور میں مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور رائیونڈ میں افسوسناک حادثات پیش آئے۔ پنجاب بھر میں بارش و آندھی سے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔