ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بات چیت میں تاخیر کا اشارہ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹے ممالک کے لیے ٹیرف لیٹر جلد جاری کیے جائیں گے، جن کی شرح 10 فیصد کے قریب ہوگی۔ انہوں نے روسی صدر پیوٹن پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ امن کے دعوے پر پورا نہیں اُترے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن میں امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکا روس کے تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کی جا چکی ہیں اور ایران سے بات چیت میں جلدی نہیں ہے۔