اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس عوام کو بطور تحفہ دی جائیں:گورنر سندھ کا مطالبہ

کراچی (رم نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس شہریوں کو بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائیں۔گورنر سندھ نے ایک صحافی سے گفتگو میں کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے، جسے ہمیشہ تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے، اس لیے نمبر پلیٹس کی صورت میں بھی اسے تحفہ ہی سمجھا جانا چاہیے۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران صحافی نے عوام کو اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹ نہ لگانے پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی، جس پر گورنر نے اس معاملے پر فوری نظرثانی اور سہولت کی تجویز دی۔کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کو ٹیکسز اور دیگر واجبات کے حوالے سے بھی پالیسی پر نظرثانی کی تجویز دی، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔