شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں آج ایک روزہ کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان (رم نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں آج ایک روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔