راولپنڈی (رم نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد عدالتی پیشیوں سے نجات حاصل کر لیں گی۔یہ بات انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں کہی، جس نے پوچھا کہ وہ ایک دن اڈیالہ اور دوسرے دن عدالت میں ہوتی ہیں، اس سے کب جان چھوٹے گی؟ علیمہ خان نے جواب دیا، "بہت جلد"۔
علیمہ خان تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئیں۔عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران پولیس مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔