لاہور(رم نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس کل 17 جولائی کو ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 رکنی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا، جس میں معطلی کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی و اپوزیشن نمائندے مشاورت کریں گے۔