پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ کے لیے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم قرار دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتخاب میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں، جن میں 92 حکومتی اور 53 اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ ایک جنرل نشست جیتنے کے لیے کم از کم 19 ووٹ درکار ہیں۔پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز جبکہ اپوزیشن کے نیاز احمد، طلحہٰ محمود، دلاور خان اور روبینہ خالد اہم امیدوار ہیں۔ 12 آزاد امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ جاری
ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 6:5 نشستوں کا فارمولا طے پایا ہے۔