ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد(رم نیوز)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 221 تک پہنچ گئیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں 135 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 40، سندھ میں 22، بلوچستان میں 16، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں ایک، جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے احتیاط برتنے اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔