آج شاہینوں کا بنگلہ دیش سے بڑا معرکہ

ڈھاکہ (رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام پانچ بجے ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان کو اپنی عزت بچانے کے لیے فتح حاصل کرنا ہوگی۔پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ہے۔ میزبان ٹیم نے 111 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا تھا۔اب پاکستان کی ٹیم پر دباؤ ہے کہ وہ سیریز برابر کرے، جبکہ بنگلہ دیش اپنی برتری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔