کراچی (رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوسرے روز مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروبار شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 138,701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی اور یہ 138,217 پوائنٹس پر بند ہوا، تاہم آج کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کی واپسی کے واضح آثار سامنے آئے ہیں۔