پشاور (رم نیوز)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے میں دیگر تمام صوبوں اور وفاق سے آگے ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے صرف دوسرے ہفتے میں ترقیاتی بجٹ کا 20 فیصد جاری کر دیا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزمل اسلم کے مطابق، 14 جولائی کو بندوبستی علاقوں، ضم شدہ اضلاع اور اے آئی پی (Accelerated Implementation Program) کے تحت فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، جس کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔