راولپنڈی (رم نیوز)اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے بعد تیز بہاؤ والے برساتی نالے میں کار بہہ گئی، جس میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق، دونوں افراد نے نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، مگر پانی کے تیز دھارے نے کار کو بہا لیا۔ گاڑی سوار مدد کے لیے پکارنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن لمحوں میں گاڑی نالے میں ڈوب گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور غوطہ خور ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران نالوں اور زیرِ آب راستوں سے گزرنے سے گریز کریں۔