دریائے چناب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب

لاہور (رم نیوز)فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جس سے نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ مرالہ، قادرآباد، تربیلا، کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایف ایف ڈی نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب سے خبردار کیا ہے۔