ٹرمپ کشمیر ثالثی کا پیشکش کر چکے، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے ملاقات متوقع

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کاکہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش پہلے ہی کر دی ہے۔ جمعہ کو صدر کی اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات متوقع ہے، جس میں کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاک بھارت معاملات کو آگے بڑھانے کے طریقے سے واقف ہے۔ علاوہ ازیں، غزہ میں حماس کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے کچھ افراد امدادی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں۔ٹیمی بروس نے بتایا کہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں غزہ جا رہے ہیں اور جلد ہی غزہ کی تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا۔ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ عالمی صحت معاہدے (WHO) کا حصہ نہیں ہوگا۔