وزیر اعظم کا ایف بی آر اصلاحات پر اطمینان، مزید بہتری کے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، تاہم عصری تقاضوں کے مطابق مزید اقدامات ضروری ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹل اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اصلاحاتی عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور سہولت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔