پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا تاکہ دہشت گردی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔