لاہور (رم نیوز)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کیا، جس کے تحت لائیو سٹاک آمدن پر زرعی انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
بل کو کابینہ کی بھی منظوری حاصل ہے اور جمعہ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس ترمیم سے کسانوں کو ریلیف ملے گا جبکہ زرعی ٹیکس اور جرمانے دیگر آمدنی پر برقرار رہیں گے۔