سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی

لاہور (رم نیوز)سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، رفقائے کار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میاں اظہر، جو قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں، گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔