پشاور(رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک زور و شور سے جاری ہے اور صوبے بھر میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں تاکہ پارٹی کی قیادت کو دبایا جا سکے، لیکن یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، اور پارٹی کے کارکنان و رہنما اس قسم کے دباؤ سے گھبرائیں گے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا حوصلہ بدستور بلند ہے۔