کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان جاری رہا۔ابتدائی گھنٹوں میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 39 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری دن انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 139,254 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور مثبت اقتصادی خبروں نے مارکیٹ کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔