پنجاب میں مون سون بارشوں سے 143 افراد جاں بحق، انتظامیہ کی ہنگامی کارروائیاں جاری

لاہور (رم نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 143 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 200 سے زائد گھر متاثر ہو گئے ہیں۔ مزید بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح نارمل ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے اور نہروں میں نہانے پر پابندی ہے۔شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے اور کمزور عمارتوں میں نہ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔