ڈھاکہ (رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ، امپائرز ٹریننگ، ویمنز کرکٹ اور سپورٹس پروگرامز کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے بنگلپہ دیشی امپائرز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی، جبکہ پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان باضابطہ معاہدے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔فریقین نے نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ، روزگار، اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپ پروگرامز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سولر انرجی اور ٹیکنالوجی میں اشتراک کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وفد کو نادرا کے محفوظ نظام پر بریفنگ دی اور نادرا کے دورے کی دعوت دی، جس پر بنگلا دیشی وزیر نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ، پاکستانی ہائی کمیشن اور بنگلا دیشی وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ دونوں ممالک نے کھیل، تعلیم اور نوجوانوں کے میدان میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا