انقرہ(رم نیوز)ترک اداکار براق اوزچیویت نے مقبول ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کو معاوضے کے تنازع پر پانچ سیزن کے بعد چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ترک میڈیا کے مطابق براق اوزچیویت، جو ڈرامے میں ’عثمان بے‘ یعنی ارطغرل غازی کے بیٹے کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، پروڈیوسر مہمت بوزداغ سے نئے سیزن کے لیے معاوضے پر اختلافات کے باعث سیریز سے علیحدہ ہو گئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جو پروڈکشن ٹیم کو منظور نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع شدت اختیار کرنے پر براق اور پروڈیوسر نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر دیا، جبکہ براق اوزچیویت نے انسٹاگرام سٹوری پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔اب کورولش عثمان کے نئے سیزن کی کہانی عثمان بے کے بیٹے اورحان غازی پر مبنی ہوگی، جب کہ عمر رسیدہ عثمان کا کردار کسی نئے اداکار کے سپرد کیا جائے گا۔ اس نئے کردار کے لیے مرت یازجی اوغلو، مرات یلدرم اور ابراہیم چیلیک کول کے نام زیر غور ہیں۔