کراچی (رم نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 1,39,417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 561 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,38,692 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی جاری رہی۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
